جانے کتنے خیال چلتے ہیں
جانے کتنے خیال چلتے ہیں
اس لئے دل سنبھال چلتے ہیں
آج کی بات کیوں نہیں ہوتی
کیوں سبھی کل پہ ٹال چلتے ہیں
کچھ تو کہنا تھا آپ سے ہم کو
چھوڑیئے بہرحال چلتے ہیں
کم سے کم ایک تو جواب ملے
ذہن میں سو سوال چلتے ہیں
یہ نئے رشتہ یہ نئے بندھن
دیکھیے کتنے سال چلتے ہیں
ذکر ماضی نہ فکر مستقبل
سوچ میں لے کے حال چلتے ہیں
چگ گیا کھیت اڑ گئی چڑیا
سنتؔ اب کیا ملال چلتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.