جانے کیا میں ڈھونڈ رہا تھا
خود کو شاید بھول چکا تھا
منزل رستہ بدل چکی تھی
گم صم سا راہی لوٹا تھا
یادوں کی ریل میں جا بیٹھا
رات گئے جب ایک بجا تھا
تو نے آتے دیر لگا دی
میں تو رستہ دیکھ رہا تھا
تم آئے تو یاد ہے آیا
میں کتنا کچھ بھول چکا تھا
دوراہے تک ساتھ تھے دونوں
پھر رستہ اپنا اپنا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.