جانے کیا قیمت ارباب وفا ٹھہرے گی
جانے کیا قیمت ارباب وفا ٹھہرے گی
میں اگر عرض کروں گا تو خطا ٹھہرے گی
نوک نشتر سے کھلائی گئیں کلیاں کتنی
جانے اس شہر کی کیا آب و ہوا ٹھہرے گی
رقص پروانہ کی گردش جو تھمے آخر شب
اہل محفل کے لیے یہ بھی ادا ٹھہرے گی
آج کے دور میں ویرانے بھی تعمیر ہوئے
کل کی تہذیب خدا جانیے کیا ٹھہرے گی
مدتوں بعد کسی بند دریچے کے قریب
کیا خبر تھی مری رفتار ذرا ٹھہرے گی
تری آواز مرے واسطے صحرا کا سکوت
میری خاموشی رہ و رسم دعا ٹھہرے گی
لوگ رہتے ہیں یہاں خالی مکانوں کی طرح
کس کے دروازہ پہ دستک کی صدا ٹھہرے گی
شاذؔ ادھر خواب کے دریا پہ ملے گا کوئی
ایک پرچھائیں سر آب سنا ٹھہرے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.