جانے کیوں اب یہ گماں ہونے لگا ہے مجھ کو
جانے کیوں اب یہ گماں ہونے لگا ہے مجھ کو
جیسے مدت سے کوئی ڈھونڈ رہا ہے مجھ کو
بول کس موڑ پہ ہوں کشمکش مرگ و حیات
ایسے عالم میں کہاں چھوڑ دیا ہے مجھ کو
خانہ زادان خرد کچھ تو کریں راہبری
یہ جنوں جانے کدھر لے کے گیا ہے مجھ کو
ایسا لگتا ہے کہ اب تو نہ بھرے گا تا عمر
زخم جو خواب شکستہ نے دیا ہے مجھ کو
میری تقدیر میں تحریر ہے تنہا سفری
خود سے شکوہ نہ کوئی تم سے گلہ ہے مجھ کو
آشیاں شاخ حوادث پہ بنایا تھا شمیمؔ
بعد اک عمر یہ معلوم ہوا ہے مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.