جانے سے تیرے مجھ پہ یہ کیسا اثر پڑا
جانے سے تیرے مجھ پہ یہ کیسا اثر پڑا
صدیوں کا جیسے ہو کوئی ویران گھر پڑا
قصہ کئی صدی کا پھر آنکھوں میں آ گیا
گاؤں کے راستے پہ جو بوڑھا شجر پڑا
سنتے ہیں چاند تارے ہیں پورے عروج پر
حجرے میں آسمان مگر بے خبر پڑا
اک سانحے نے مجھ سے لیا چھین مجھ کو یوں
خود کو بھی ڈھونڈھنا مجھے پھر دربدر پڑا
اتنی طویل تھی شب یلدا کہ جس کے بعد
آخر پہ دورہ دل کا ہی وقت سحر پڑا
کیا کیا سنائیں دل کا ہے یہ قصہ مختصر
دہلیز یار پر رہا ہے عمر بھر پڑا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.