جانے عجلت میں کیا ہوا تھا مجھے
جانے عجلت میں کیا ہوا تھا مجھے
مشورہ دیر سے ملا تھا مجھے
سازشیں ہو رہی ہیں میرے خلاف
سچ میں ایسا ہی لگ رہا تھا مجھے
اب جو میں سوچتا ہوں بیٹھا ہوا
یہ تو پہلے ہی سوچنا تھا مجھے
عکس پر پھینکتا تھا قہقہہ میں
عکس رو رو کے دیکھتا تھا مجھے
بے حسی بھی کوئی علاج نہیں
اس کا احساس ہو چکا تھا مجھے
اس نے واپس ضرور کر دیا دل
ہاں مگر توڑ کر دیا تھا مجھے
میں اکیلا تھا اپنے لشکر میں
بھاگ جانے میں فائدہ تھا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.