جانتے ہیں اہل دل لا جواب ہیں ہم لوگ
جانتے ہیں اہل دل لا جواب ہیں ہم لوگ
دہر کے شبستاں میں ماہتاب ہیں ہم لوگ
نرم گرم ہاتھوں میں اک گلاب ہیں ہم لوگ
ٹھنڈے ٹھنڈے موسم کا آفتاب ہیں ہم لوگ
دیکھنے میں ویسے تو اک حباب ہیں ہم لوگ
ہاں مگر ہر اک لمحہ انقلاب ہیں ہم لوگ
خوں کے پیاسے ظالم کو دل فگار قاتل کو
آئنہ دکھانے میں کامیاب ہیں ہم لوگ
حرف و لفظ و معنی کی جس میں بہتی ہے گنگا
پڑھنا چاہے تو دل کی اک کتاب ہیں ہم لوگ
علم و فکر و حکمت کی شمعیں ہم جلاتے ہیں
فن علم و حکمت میں بے حساب ہیں ہم لوگ
جس کو پی کے دنیا سب جھوم جھوم اٹھے نادرؔ
اہل حق کی محفل کی وہ شراب ہیں ہم لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.