جانتی ہو کہ کیا ہوا ہے تمہیں
جانتی ہو کہ کیا ہوا ہے تمہیں
عشق کا روگ لگ گیا ہے تمہیں
بال بکھرے یہ مد بھری آنکھیں
کون سا رنگ یہ چڑھا ہے تمہیں
اے میری جان سن رہی ہو نا
دل یہ آواز دے رہا ہے تمہیں
بولتی کیوں نہیں ہو بولو بھی
کیا اچانک سے ہو گیا ہے تمہیں
ایک تم ہو جو دیکھتی بھی نہیں
کوئی مڑ مڑ کے دیکھتا ہے تمہیں
تم کو دیکھیں تو دیکھتے جائیں
دیکھنے کا الگ مزہ ہے تمہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.