جاتے جاتے رسم دوری یوں نبھاتے جائیے
جاتے جاتے رسم دوری یوں نبھاتے جائیے
بے وفائی کی کوئی تہمت لگاتے جائیے
پوچھنے والے تو پوچھیں گے جدائی کا سبب
کیا کہیں گے ہم زمانہ سے بتاتے جائیے
دیکھ لینا غیر اپنے سے لگیں گے آپ کو
بس ذرا سا دوستوں کو آزماتے جائیے
منزلوں کی جستجو میں آپ کے بڑھتے قدم
گر کہیں کانٹے ملیں دامن بچاتے جائیے
چار دن کی زندگی میں چند خوشیاں ہیں سہی
غم بھلا کر ان کی خاطر مسکراتے جائیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.