جاتے وقت تجھے تو ہم ہنستا دیکھیں گے
جاتے وقت تجھے تو ہم ہنستا دیکھیں گے
پھر آئینے میں خود کا رونا دیکھیں گے
ایک دفعہ ہم نے تم کو جی بھر دیکھا تھا
ہم بعد تمہارے اب کیا دنیا دیکھیں گے
آپ نے میری آنکھوں میں دریا دیکھا ہے
تھوڑا رک جائیں تو پھر صحرا دیکھیں گے
ان آنکھوں میں اور کسی کا چہرہ دیکھا
ہم اس سے زیادہ کیا اور برا دیکھیں گے
کون نبھاتا ہے تا عمر کسی سے رشتہ
پھر تجھ کو بھی ہم حیرت سے کیا دیکھیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.