جب اپنا مقدر ٹھہرے ہیں زخموں کے گلستاں اور سہی
جب اپنا مقدر ٹھہرے ہیں زخموں کے گلستاں اور سہی
کچھ سرخیٔ خنجر اور سوا رنگینیٔ داماں اور سہی
دل داریٔ دست قاتل کو باقی ہیں ہمیں تو آؤ چلو
اس کوچۂ جاناں میں یارو اک جشن چراغاں اور سہی
کٹتے ہیں کٹیں بازو و گلو بہتا ہے بہے گلنار لہو
اک معرکۂ دل اور سہی اک معرکۂ جاں اور سہی
کٹتے ہی کٹے گی ہجر کی شب لیے درد چلو تا صبح طرب
ان شوق کی ماری آنکھوں سے کچھ وعدہ و پیماں اور سہی
بچھنے دو بساط زیست اگر جیتے تو سرافرازی ورنہ
سب ہارے ہوئے تو بیٹھے ہو یہ نقد دل و جاں اور سہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.