جب اپنے خواب کا چہرہ بنے گا
جب اپنے خواب کا چہرہ بنے گا
ہمیں معلوم ہے کیسا بنے گا
بلا کی تیرگی ہے دل کھنڈر میں
ذرا سی روشنی سے کیا بنے گا
ہم اک رستے کے دو تنہا مسافر
ہمارے بیچ کیا رشتہ بنے گا
میں جس ترتیب سے بکھرا پڑا ہوں
اگر یکجا ہوا تو کیا بنے گا
جہاں صحرا سے صحرا بن رہے ہوں
وہاں تشنہ لبی کا کیا بنے گا
اگر یہ شور حد سے بڑھ گیا تو
ہماری خاموشی کا کیا بنے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.