جب بھی آفت ناگہانی دیکھیے
خونی رشتوں کی گرانی دیکھیے
ہونٹ تو سی لیجئے پہلے حضور
حرف یاراں کی روانی دیکھیے
دفن ہیں سینوں میں زخم بے بسی
لکھی چہروں پر کہانی دیکھیے
زندگی سے گر جی بھر کے مل لیے
پھر اجل کی میزبانی دیکھیے
سادگی نے میری پایا دن یہ بھی
دوستوں کی ہے گرانی دیکھیے
سود کی خاطر بدل جائیں نصاب
حکم رب کی ترجمانی دیکھیے
کب تلک مومیؔ اجالے رک سکیں
گھاس پر اترا یہ پانی دیکھیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.