جب بھی اچھی زمین ڈھونڈھیں گے
سب تری آستین ڈھونڈھیں گے
تیرے مرنے کی سوچنا پا کر
پہلے سب گلیسرین ڈھونڈھیں گے
تجھ کو مرگھٹ پہ چھوڑ کر یہ لوگ
شام کوئی حسین ڈھونڈھیں گے
تیرے بچے بھی ایک دن تجھ میں
چلتی پھرتی مشین ڈھونڈھیں گے
تیری لگھو پترکا پڑھے گا کون
سب بڑی میگزین ڈھونڈھیں گے
آدمی اتنا ہو گیا چھوٹا
لے کے ہم دوربین ڈھونڈھیں گے
ہم کو ہر صبح ایسا لگتا ہے
آج کچھ بہترین ڈھونڈھیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.