جب بھی اپنا چراغ جلتا ہے
حاسدوں کا دماغ جلتا ہے
یورش برق سے نشیمن کیا
شاخ جلتی ہے باغ جلتا ہے
میرے اندر کی آگ مت پوچھو
ہونٹ لگتے ایاغ جلتا ہے
تیرگی ہے کہاں کہ ڈرتے ہو
آ بھی جاؤ کہ داغ جلتا ہے
ہاتھ آتا نہیں کہ پہلے ہی
سازشوں کا سراغ جلتا ہے
مسئلے جن کا حل نہیں ان کو
سوچئے تو دماغ جلتا ہے
رقص طاؤس کا حسیں منظر
دیکھتا ہے تو زاغ جلتا ہے
اس کو بجھنا ہے اس لیے احسنؔ
زندگی کا چراغ جلتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.