جب بھی ہمیں کچھ عشق کا حاصل نظر آیا
جب بھی ہمیں کچھ عشق کا حاصل نظر آیا
در پردہ کوئی اپنے مقابل نظر آیا
جیسے کہ بہار آ گئی اجڑے ہوئے گھر میں
جب دامن دل سے کوئی واصل نظر آیا
اک سانس لیا تھا ابھی آزاد فضا میں
پھر سلسلۂ طوق و سلاسل نظر آیا
گزرا جو تری راہ گزر سے کبھی اے دوست
ہر ذرہ سے لپٹا ہوا اک دل نظر آیا
چھیڑو نہ مجھے میں بھی اسی در کا گدا ہوں
ہر ایک تونگر جہاں سائل نظر آیا
دنیائے محبت میں نہ پوچھ ہم سے کہ ہم کو
جینا ہی نہیں مرنا بھی مشکل نظر آیا
کہلا کے غزل ہم سے جو پڑھتا رہا کل تک
کہتے ہیں تغزل میں وہ کامل نظر آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.