جب بھی کسی کی یاد میں ہم گنگنائے ہیں
جب بھی کسی کی یاد میں ہم گنگنائے ہیں
محسوس یوں ہوا کہ فضاؤں پہ چھائے ہیں
جوں ہی چراغ راہ وفا جگمگائے ہیں
چل کر وہ دور سے مرے نزدیک آئے ہیں
تنہائیوں کے آئنہ خانے میں بیشتر
اکثر ترے بغیر بھی ہم مسکرائے ہیں
جو لوگ اہتمام چراغاں نہ کر سکے
وہ لوگ اپنے آپ کو شب بھر جلائے ہیں
کیوں ناز کر رہے ہو رفیقوں پہ اے ادیبؔ
راہ وفا میں ان کے قدم ڈگمگائے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.