جب بھی تری زلفوں کی ہوا جاگ اٹھی ہے
جب بھی تری زلفوں کی ہوا جاگ اٹھی ہے
محسوس ہوا ہے کہ صبا جاگ اٹھی ہے
جن ہاتھوں میں برسوں رہی تصویر محبت
ان ہاتھوں میں تقدیر حنا جاگ اٹھی ہے
پھر آپ نے دیکھا ہے محبت کی نظر سے
پھر دل کے دھڑکنے کی ادا جاگ اٹھی ہے
کیا آج کسی یاد نے زخموں کو ہے چھیڑا
کیوں آپ کی آنکھوں میں گھٹا جاگ اٹھی ہے
وہ دیکھ نظر آنے لگے خار مغیلاں
تقدیر تری آبلہ پا جاگ اٹھی ہے
اس دل کے تڑپنے کا بھی عالم کوئی دیکھے
جس دل میں پپیہے کی صدا جاگ اٹھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.