جب بھی یادوں کا ابھرتا ہے قمر شام کے بعد
جب بھی یادوں کا ابھرتا ہے قمر شام کے بعد
دل میں اٹھتے ہیں اداسی کے بھنور شام کے بعد
کون چہرے سے ہٹاتا ہے مکھوٹے دن میں
سامنے آتے ہیں پوشیدہ ہنر شام کے بعد
دوستوں کو بھی نہیں یاد ہماری گلیاں
اور اب ہم بھی نہیں جاتے ادھر شام کے بعد
کھینچ لے جاتی ہے قدموں کو کوئی مجبوری
کون کرتا ہے خوشی سے یوں سفر شام کے بعد
ہیں یہ فٹپاتھ کے بستر ہی مقدر کچھ کے
سب نہیں لوٹ کے جا پاتے ہیں گھر شام کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.