جب دھوپ میں فصل پک رہی تھی
جب دھوپ میں فصل پک رہی تھی
ہر آنکھ چمک دمک رہی تھی
شیشے میں غبار ساعتوں کا
پتھر میں صدی جھلک رہی تھی
جب آگ میں ہم پنہ گزیں تھے
اشجار کو برف ڈھک رہی تھی
سرحد کی لکیر دیکھ آئے
خنجر کی طرح چمک رہی تھی
احساس کی لو گھٹا لی میں نے
میری ہی طرف لپک رہی تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.