جب دل میں ترے وصل کا امکان نہیں تھا
جب دل میں ترے وصل کا امکان نہیں تھا
تب عشق مجھے باعث نقصان نہیں تھا
صد شکر محبت پہ میں ایمان لے آیا
ورنہ میں کوئی خاص مسلمان نہیں تھا
اک نقش قدم نے مجھے یہ راہ دکھائی
یہ دشت یوں ہی دوستو آسان نہیں تھا
افسوس کہ تو نے بھی مری بات نہ سمجھی
دل تو تو مرے حال سے انجان نہیں تھا
راس آئی تھی زندان میں مجھ کو یہ سہولت
سو شعر کہے میں نے پریشان نہیں تھا
لہجے کی تمازت سے مری آنکھ کھلی تھی
ویسے میں تری بات پہ حیران نہیں تھا
اس شخص کی حالت پہ ترس آتا ہے راشدؔ
جو مجھ سے بچھڑ کر بھی پشیمان نہیں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.