جب دیے سے دیا جلاؤں گا
میں ہوا کو نہیں بتاؤں گا
میں کوئی دوسرا سکندر ہوں
خضر کو راستہ دکھاؤں گا
اے مرا ہات دیکھنے والے
میں ترا زائچہ بناؤں گا
تم بہت بولنے کے عادی ہو
میں تمہیں بولنا سکھاؤں گا
یاد آؤں گا یا نہیں تجھ کو
میں تجھے سوچ کر بتاؤں گا
ہجر بھی راستے میں پڑتا ہے
ہجر میں راستہ بناؤں گا
بھول جاؤں گا یاد سے تجھ کو
یاد آیا تو بھول جاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.