جب دعاؤں سے ماں کی ملی زندگی
بے سبب کیوں کسی سے ڈری زندگی
دیکھ کر وہ مجھے آج شرمائے کیا
یوں لگا جیسے کھل سی گئی زندگی
ایک مدت سے میری خوشی کے لیے
جی رہا ہے کوئی غم بھری زندگی
تو جو بچھڑا تو کہہ دوں گا میں پیار سے
الوداع اب تجھے اے مری زندگی
میرے حصہ میں کیوں اتنے غم آ گئے
سوچتا ہوں یہی ہر گھڑی زندگی
درد سہنے کی اب مجھ میں ہمت نہیں
اے خدا کر عطا پیار کی زندگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.