Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جب ہم کو تغافل میں کبھی یاد کرو گے

ڈاکٹر احمر رفاعی

جب ہم کو تغافل میں کبھی یاد کرو گے

ڈاکٹر احمر رفاعی

MORE BYڈاکٹر احمر رفاعی

    جب ہم کو تغافل میں کبھی یاد کرو گے

    ہم خوب سمجھتے ہیں جو بیدار کرو گے

    کیا خاک توقع ہو پذیرائیٔ غم کی

    تم خاک علاج دل ناشاد کرو گے

    وہ ہم کہ گرفتار تغافل ہی رہیں گے

    وہ تم ہو کہ بھولے سے کبھی یاد کرو گے

    یہ رسم و رہ نازش بے جا نہ مٹے گی

    کچھ تازہ ستم اور بھی ایجاد کرو گے

    کیا کیجئے اس دل کی تسلی کو وگرنہ

    تم اور غم شیوۂ فرہاد کرو گے

    واللہ عجب کیا جو بایں طرز تغافل

    تم کار ستم رانیٔ جلاد کرو گے

    لیکن یہ رہے یاد کہ جب ہم ہی نہ ہوں گے

    رہ رہ کے ہمیں یاد بہت یاد کرو گے

    تکتے ہی رہو گے در و دیوار کو پہروں

    کھو جاؤ گے جو لب سے کچھ ارشاد کرو گے

    کیا جانیے کیا کیا نہ گزر جائے گی دل پر

    کچھ بھولی ہوئی باتوں کو جب یاد کرو گے

    بڑھ جائے گی جب حد سے سوا شورش جذبات

    خود آرزوئے نشتر فصاد کرو گے

    آرائش کاکل کا بھلا ہوش رہے گا

    جو رشک خم طرۂ شمشاد کرو گے

    ڈھونڈو گے بہت ہم کو مگر ہم نہ ملیں گے

    تڑپو گے بہت روؤ گے فریاد کرو گے

    وہ شمع محبت نہ جلی ہے نہ جلے گی

    روشن جو سر رہ گزر یاد کرو گے

    اندیشۂ رسوائی سے اب اور کہاں تک

    تشہیر غم عشق خدا داد کرو گے

    موہوم سی اک آس پہ جیتے ہیں ابھی تک

    یعنی کہ کسی روز تو تم یاد کرو گے

    احمرؔ سے بہر طور تمہیں ربط رہا ہے

    احمرؔ ہی کو بھولے تو کسے یاد کرو گے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے