Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جب ہم اس سے مل کر آیا کرتے تھے

ڈاکٹر بھاؤنا شریواستو

جب ہم اس سے مل کر آیا کرتے تھے

ڈاکٹر بھاؤنا شریواستو

MORE BYڈاکٹر بھاؤنا شریواستو

    جب ہم اس سے مل کر آیا کرتے تھے

    سارا دن ساحر کو گایا کرتے تھے

    جب جب دکھ کے بادل چھایا کرتے تھے

    ہم پیڑوں سے ملنے جایا کرتے تھے

    ہم مل کر سیلاب بناتے تھے پہلے

    پھر ہم دونوں ناؤ بنایا کرتے تھے

    چھوٹی بات پہ کھل اٹھتے تھے بچوں سا

    پنجرے سے پنچھی کو اڑایا کرتے تھے

    دیواروں دروازوں اور دریچوں کو

    سب کو اس کی بات بتایا کرتے تھے

    راتیں کٹ جاتی تھیں جسے بنانے میں

    دن میں وہ تصویر چھپایا کرتے تھے

    خاموشی جب بھی ضائع ہو جاتی تھی

    صحرا میں جا کر چلایا کرتے تھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے