جب ہوئے تھے اناتھ کون آیا
جب ہوئے تھے اناتھ کون آیا
سر پہ رکھنے کو ہاتھ کون آیا
ہیں سبھی جنگ کے خلاف مگر
ساتھ میں کھل کے ساتھ کون آیا
ہم نے دیکھا نہیں یہ عجلت میں
جرم کس کا تھا ہاتھ کون آیا
اب شکایت ہے رہنمائی کی
جب دی آواز ساتھ کون آیا
اعتماد اتنا تھا کہ دیکھا نہیں
باندھ کے پیچھے ہاتھ کون آیا
ڈوبنے سے مجھے بچانے کو
کس نے تھاما تھا ہاتھ کون آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.