جب کبھی حسن کا سامنا کیجئے
جب کبھی حسن کا سامنا کیجئے
عشق سے بھی ذرا مشورہ کیجئے
مسئلہ کوئی پیدا نہ ہوگا کبھی
اپنے ہی دائرے میں رہا کیجئے
منزل عشق آسان تر ہے مگر
دیکھیے سوچئے پھر چلا کیجئے
ایک مرکز پہ آ کر تو رکنا ہی ہے
دائروں کو ذرا کچھ بڑا کیجئے
ہے محافظ خدا سب کے ہر کام کا
سوچ کر کام کی ابتدا کیجئے
حسن پر ناز نخرہ مناسب نہیں
آئنہ دیکھ کر جب ہٹا کیجئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.