جب کبھی مد مقابل وہ رخ زیبا ہوا
جب کبھی مد مقابل وہ رخ زیبا ہوا
آئینہ بھی رہ گیا حیرت سے منہ تکتا ہوا
فصل گل میں ہے شکست و ریخت کا آئینہ دار
ایک اک تنکا نشیمن کا مرے بکھرا ہوا
محو حیرت ہوں خراش دست غم کو دیکھ کر
زخم چہرے پر ہیں یا ہے آئینہ ٹوٹا ہوا
ابر غم برسے تو اشکوں کی روانی دیکھنا
ساحل مژگاں پہ ہے طوفاں ابھی ٹھہرا ہوا
اختلاف ذہن فطرت زندگانی کا سراب
اشتراک باہمی ہی موجب دریا ہوا
جب میں ان سے کہہ چکا اپنی حدیث رنج و غم
ان کی شوخی دیکھیے کہنے لگے پر کیا ہوا
میں سمجھ پایا نہ عاجزؔ یہ طلسم راہ بر
ہر قدم پر منزل مقصود کا دھوکا ہوا
- کتاب : mahbas-e-gham (Pg. 123)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.