جب خیال گریۂ پیہم ہوا
جب خیال گریۂ پیہم ہوا
اپنے دل کا اور ہی عالم ہوا
وہ نہیں سنتے ہمارے دل کی بات
شوق عرض مدعا اب کم ہوا
جان نذر عارض تاباں ہوئی
دل اسیر گیسوئے پر خم ہوا
اشک گر کر دامن محبوب پر
افتخار دیدۂ پر نم ہوا
رات گزری آ گئی صبح فراق
عیش کا سامان اب برہم ہوا
چارہ گر موقع تغافل کا نہیں
زخم دل اب قابل مرہم ہوا
میرے دل کی لاش اٹھی شان سے
حسرتوں کا دھوم سے ماتم ہوا
بن گیا کعبہ وہی دل کے لئے
جس جگہ سر اپنا حامدؔ خم ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.