جب خیالوں میں ہما کے پر جلا دیتی ہوں میں
جب خیالوں میں ہما کے پر جلا دیتی ہوں میں
فکر کی پرواز کے جوہر جلا دیتی ہوں میں
خوف رسوائی سے گھبرا کر جلا دیتی ہوں میں
چٹھیاں فوراً تری پڑھ کر جلا دیتی ہوں میں
کروٹیں لیتا ہے تیری یاد میں جلتا بدن
نیند جب آتی نہیں بستر جلا دیتی ہوں میں
رات کی تاریکیوں میں گھر مرا روشن رہے
اک دیا دہلیز کے باہر جلا دیتی ہوں میں
بارہا برق تپاں کو کس لئے تکلیف دوں
اپنے ہی ہاتھوں سے اپنا گھر جلا دیتی ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.