جب کوئی بھی خاقان سر بام نہ ہوگا
جب کوئی بھی خاقان سر بام نہ ہوگا
پھر اہل زمیں پر کوئی الزام نہ ہوگا
کل وہ ہمیں پہچان نہ پائے سر راہے
شاید انہیں اب ہم سے کوئی کام نہ ہوگا
پھر کون سمجھ پائے گا اسرار حقیقت
جب فیصلہ کوئی بھی سر عام نہ ہوگا
یہ عہد رواں خاک نشاں دھیان میں رکھو
پھر ڈھونڈو گے کس کو جو کوئی نام نہ ہوگا
بننے کو ہے اک روز پرندوں کا مقدر
اتریں گے تو ہم رنگ زمیں دام نہ ہوگا
محفل میں اگر ذکر ہو ارباب وفا کا
ایسا نہیں راحتؔ کہ ترا نام نہ ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.