جب کوئی ہم سے روٹھ جاتا ہے
ہاتھ ہاتھوں سے چھوٹ جاتا ہے
آنکھ اٹھتی ہے آسماں کی طرف
دل مرا جب بھی ٹوٹ جاتا ہے
دل ہوا ہے ہمارا دلی سا
جس کو دیکھوں وہ لوٹ جاتا ہے
اپنا دل اپنے پاس ہی رکھئے
ہم سے وہ ٹوٹ پھوٹ جاتا ہے
سمجھو وہ ہو گیا خدا کے قریب
جس کی باتوں سے جھوٹ جاتا ہے
کتنا نازک ہے دل مرا کاشفؔ
اس کی باتوں سے ٹوٹ جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.