جب کوئی لمحہ خوشی کا ہم سے وابستہ ہوا
جب کوئی لمحہ خوشی کا ہم سے وابستہ ہوا
آ گیا اک اور تازہ غم کمر کستا ہوا
مفلسی کی زد میں آ کر حال جب خستہ ہوا
آدمی دنیا کی نظروں میں بہت پستہ ہوا
کس قدر آسان ہے جینا سمجھ میں آ گیا
خار کے پہلو میں دیکھا پھول جب ہنستا ہوا
چند سکوں کے لئے وہ بیچ دیتا ہے ضمیر
وقت کی منڈی میں انساں کس قدر سستا ہوا
آندھیوں کی زد پہ تھا لیکن وہ ننہا سا چراغ
ظلمتوں سے جنگ کرنے کو کمر بستہ ہوا
کھیت کے پانی کا جھگڑا کتنی جانیں لے گیا
آج انساں کا لہو پانی سے بھی سستا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.