جب کوئی تنگ حال ہوتا ہے
جب کوئی تنگ حال ہوتا ہے
ہر طرف صرف جال ہوتا ہے
دین و مذہب کی کوئی قید نہیں
عشق میں سب حلال ہوتا ہے
جب وہ گلشن میں پاؤں رکھتے ہیں
تب گلوں پر زوال ہوتا ہے
مدتوں ہجر میں تڑپتے ہیں
چند لمحہ وصال ہوتا ہے
کوئی جب چھوڑ جائے راہوں میں
حوصلہ تب نڈھال ہوتا ہے
ہجر میں خودکشی تو ہے آساں
زندہ رہنا کمال ہوتا ہے
ترک کر کے اثرؔ تعلق کو
کیا اسے کچھ ملال ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.