Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جب ملے ہے پوچھتا تم کون ہو تم کون ہو

انور شیخ

جب ملے ہے پوچھتا تم کون ہو تم کون ہو

انور شیخ

MORE BYانور شیخ

    جب ملے ہے پوچھتا تم کون ہو تم کون ہو

    آہ یہ کیسی ادا تم کون ہو تم کون ہو

    دور مشکل میں گلہ اغیار کا کیسے کروں

    جب کہے یہ آشنا تم کون ہو تم کون ہو

    مالک کرسی تھا تو کرتے تھے جو جھک کر سلام

    وہ کہیں جب سے گرا تم کون ہو تم کون ہو

    جب کہا چاہت عدو سے اصل میں توہین عشق

    بے وفا کہنے لگا تم کون ہو تم کون ہو

    چاہے جب پھسلائے مجھ کو چاہوں میں کچھ بھی اگر

    تو کہے یہ مہ لقا تم کون ہو تم کون ہو

    دل ہے اصل زندگی دینے سے پہلے غیر کو

    پوچھنے میں کیا برا تم کون ہو تم کون ہو

    بندۂ ناچیز ایسا یوم محشر کو اگر

    کیا عجب پوچھے خدا تم کون ہو تم کون ہو

    جب کہا جپتے ہیں مالا ہم تو تیرے نام کی

    ہنس کے اس نے کہہ دیا تم کون ہو تم کون ہو

    دل میں تصویر صنم ہونٹوں پہ ہے نام خدا

    میں سنوں ہر دم صدا تم کون ہو تم کون ہو

    وعدۂ بوسہ کیا لیکن عوض میں دی چپت

    اور نخوت سے کہا تم کون ہو تم کون ہو

    عاشقی مسلک وہ انورؔ جس میں دو بنتے ہیں ایک

    یہ گنہ ہے پوچھنا تم کون ہو تم کون ہو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے