جب محبت کی فضا ٹھیک نظر آتی ہے
دور کی چیز بھی نزدیک نظر آتی ہے
تو مرے سامنے چمکا ہے بڑی دیر کے بعد
اب مجھے روشنی تاریک نظر آتی ہے
لوگ چلتے ہیں پھسل جاتے ہیں گر جاتے ہیں
زندگی بال سے باریک نظر آتی ہے
روح سے شعر نہ نکلے تو نظر والوں کو
جسم کی شاعری تضحیک نظر آتی ہے
گامزن سارے مسافر ہیں مگر سوئے مراد
صرف عشاق میں تحریک نظر آتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.