جب مجھے کوئی دعا دے مسکرانے کے لیے
جب مجھے کوئی دعا دے مسکرانے کے لیے
میں سمجھتا ہوں دوا ہے غم بھلانے کے لیے
غم نہ کھا دل ناتواں مشکل مصائب دیکھ کر
ہیں حوادث عاشقوں کو آزمانے کے لیے
اک تبسم بھی ترا کافی ہے جاں محشر تلک
ہم فقیروں کی بقا بگڑی بنانے کے لیے
جو پرو کر دے رہا ہوں موتیوں سے شاعری
مستعد اتنا نہیں سب کچھ سنانے کے لیے
اک تماشا سا سمجھ کر وہ کہیں چلتے بنے
رقص کرتے آئے ہم جن کو لبھانے کے لیے
اس محبت کے چمن میں اک نشیمن کی ہے چاہ
گر جمالیؔ کو اجازت ہو بنانے کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.