جب ملاقات کرنا پڑتی ہے
جب ملاقات کرنا پڑتی ہے
تب ہمیں رات کرنا پڑتی ہے
آپ جیسوں کے پاس آنکھیں ہیں
ہمیں تو بات کرنا پڑتی ہے
وہ محبت ہوئی تھی اس کے ساتھ
جو ترے ساتھ کرنا پڑتی ہے
شعر کہتا ہوں تیرے بارے میں
پر مجھے نعت کرنا پڑتی ہے
اس کو گھر سے نکالنے کے لیے
رب کو برسات کرنا پڑتی ہے
کسی سے پھر کبھی نہ ملنا ہو تو
اک ملاقات کرنا پڑتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.