جب نہ یہ اختر شماری جائے گی
جب نہ یہ اختر شماری جائے گی
کس طرح پھر بے قراری جائے گی
دھڑکنوں کو آنسوؤں میں گھول کر
ہجر کی رنگت نکھاری جائے گی
چاندنی کے دیش جا کر خواب میں
وصل کی صورت سنواری جائے گی
آنسوؤں کی بے وفائی کے سبب
آج شب تنہا گزاری جائے گی
زندگی کی سرمئی چوسر تلے
ایک بازی اور ہاری جائے گی
قرض مٹی کا جو باقی رہ گیا
حشر کے دن تک ادھاری جائے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.