جب نئی فکر خیالوں میں نمو پاتی ہے
جب نئی فکر خیالوں میں نمو پاتی ہے
خوشبوئے روح سخن دل میں اتر آتی ہے
میرے ہونٹوں پہ لپکتا ہے وہ نغمہ بن کر
زندگی ساز میں آواز میں ڈھل جاتی ہے
تو نے آنکھوں میں سجائے ہیں کئی تاج محل
میری چاہت تری آنکھوں میں نظر آتی ہے
میں نے گردوں کو چنا جب سے ہے مسکن اپنا
شوق پرواز نئے راستے دکھلاتی ہے
گو سفر میں ہو مگر زاد سفر کم رکھنا
زندگی بوجھ اٹھاتے ہوئے گھبراتی ہے
میں نے قدرت کے اصولوں سے یہ سمجھا باسطؔ
درد کی کوکھ ہی تخلیق سحر لاتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.