جب نظر آئے وہ مجھ کو بار دگر
جب نظر آئے وہ مجھ کو بار دگر
معتبر ہو گئی اور تاب نظر
کیوں نہ ملنے لگے پھر تمہاری خبر
میرا ذوق تجسس ہے معراج پر
آگہی مجھ کو ہوگی مرے حال سے
تبصرہ جب کرے گی تمہاری نظر
صرف اپنے ہی غم تک جو محدود ہو
بھیجتا ہوں میں لعنت اس احساس پر
فکر انجام تو بعد کی بات ہے
ہو نظر پہلے مرکوز آغاز پر
عزم و ہمت کو اس وقت آواز دے
جب نظر آئے صابرؔ رہ پر خطر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.