جب رات کا عالم ہوتا ہے جب خواب میں خلقت ہوتی ہے
جب رات کا عالم ہوتا ہے جب خواب میں خلقت ہوتی ہے
پوچھو نہ تمہاری فرقت میں اس وقت جو حالت ہوتی ہے
یہ راز ہے یوںہی رہنے دو کیا چیز محبت ہوتی ہے
سب دل کا کرشمہ ہوتا ہے نظروں کی شرارت ہوتی ہے
آلام و مصائب کے بادل ہر سمت سے امڈے آتے ہیں
اک غم کے سوا معلوم نہیں کیا چیز محبت ہوتی ہے
شعلے پہ چراغ محفل کے یہ کہہ کے پتنگے ٹوٹ پڑے
اب دیکھنے والو دیکھو یوں تکمیل محبت ہوتی ہے
ہر ذرۂ خاکی نظروں میں صد رشک جناں بن جاتا ہے
تقدیر سے جب اک عاشق کو معراج محبت ہوتی ہے
وہ مشق ستم فرماتے ہیں لیکن یہ انہیں معلوم نہیں
جو عاشق صادق ہیں ان کو تکلیف بھی راحت ہوتی ہے
یہ راز مجھے پروانوں نے چپکے سے بتایا محفل میں
الفت میں رضیؔ جاں دے کر ہی تکمیل محبت ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.