جب سے دل میں سما گیا کوئی
ایک ہلچل مچا گیا کوئی
روگ جی کو لگا گیا کوئی
میری ہستی مٹا گیا کوئی
کھویا کھویا اداس رہتا ہوں
توڑ کر دل چلا گیا کوئی
پھر کوئی چوٹ لگ گئی دل پر
یک بہ یک یاد آ گیا کوئی
ایک بجلی سی گر پڑی دل پر
جب کبھی مسکرا گیا کوئی
اب یہ اشکوں سے بجھ نہیں سکتی
آگ ایسی لگا گیا کوئی
بے سبب اس جہاں میں جینے کی
دے کے مجھ کو دعا گیا کوئی
عشق کو جان کر بڑی نعمت
عشق مجھ سے جتا گیا کوئی
رات بھر جاگنے کی الفت میں
دے کے مجھ کو سزا گیا کوئی
میں اسے بے وفا نہیں کہتا
روٹھ کر گر چلا گیا کوئی
دے کے خوشیاں تمام عالم کو
غم کا رتبہ بڑھا گیا کوئی
درس جینے کا اک نیا رامشؔ
جاتے جاتے سکھا گیا کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.