جب سے غم سے مری عاشقی ہو گئی
جب سے غم سے مری عاشقی ہو گئی
میرے مرنے کی ضد ملتوی ہو گئی
مجھ کو بڑھنے سے روکا زمانہ نے جب
حوصلے میں مرے پختگی ہو گئی
باپ کا سایا سر سے ہے جب سے اٹھا
زندگی میں مرے ہر کمی ہو گئی
میں نے مظلوم کے حق میں کی پیروی
ظالموں سے مری دشمنی ہو گئی
میں نے انصاف مانگا ملی یہ سزا
قید میرے لیے سرمدی ہو گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.