جب سے ہم چپ چاپ گھر رہنے لگے
کیا کہیں دیوار و در کیسے لگے
اونچے قد والوں سے کی جب دوستی
اپنے قد کے لوگ ہی اچھے لگے
مہربانی وقت کی ہے اور کیا
ہم جو کچھ لوگوں سے اب ملنے لگے
کیا کہیں یہ ہو گیا ہے کیا ہمیں
خود پہ رونا تھا مگر ہنسنے لگے
بولتے جاتے تھے جانے کس سے کیا
خود کو اب چپ چپ سے ہم کیسے لگے
قیمتی کپڑوں کے تاجر ہو صدفؔ
کیا مگر خود کو کبھی ننگے لگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.