جب سے خاروں سے دوستی کر لی
مجھ سے پھولوں نے دشمنی کر لی
وہ ذرا دور کیا گیا مجھ سے
آئنے نے بھی بے رخی کر لی
اس کی ہر بات سے ہو تم راضی
یعنی کہ تم نے بندگی کر لی
کر رہا تھا وہ بات پھولوں کی
میں نے بھی بات آپ کی کر لی
منتیں کرتے کیا چراغوں سے
خود جلے خود ہی روشنی کر لی
جس سے کچھ بن پڑا نہ دنیا میں
اس نے گھبرا کے عاشقی کر لی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.