جب سے کسی کا درد ہمارے جگر میں ہے
جب سے کسی کا درد ہمارے جگر میں ہے
ہم کو سکوں سفر میں نہ آرام گھر میں ہے
شہ رگ سے بھی زیادہ خدا تو قریب ہے
پہچان پھر بھی تیری نہ اپنی نظر میں ہے
دل سے حساب لیتا ہوں ہر شب اسی لئے
محشر میں خوف کھانے کا منظر نظر میں ہے
خاک بشر کو خاک میں ملنا ضرور ہے
لیکن بقا کا راز فنا کے سفر میں ہے
دنیا میں خیر و شر کو سمجھنے کے واسطے
کچھ تو اشارہ گردش شام و سحر میں ہے
برسوں کے تجربے سے روشؔ یہ عیاں ہوا
سب کچھ خدا کا ہے جو مزاج بشر میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.