Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جب سے ملی ہے آنے کی ان کی خبر مجھے

کشش سندیلوی

جب سے ملی ہے آنے کی ان کی خبر مجھے

کشش سندیلوی

MORE BYکشش سندیلوی

    جب سے ملی ہے آنے کی ان کی خبر مجھے

    لگنے لگے ہیں اچھے یہ دیوار و در مجھے

    نفرت کی زد پہ آئے ہیں حالات اس طرح

    اپنا نہیں ہے لگتا خود اپنا ہی گھر مجھے

    یہ بھی ستم ظریفیٔ تقدیر دیکھیے

    پہچانتی نہیں ہے کوئی رہ گزر مجھے

    اب بھول کر بھی مجھ کو وہ کرتا نہیں ہے یاد

    چاہا تھا جس نے دیکھو کبھی ٹوٹ کر مجھے

    دہشت سما گئی ہے فضاؤں میں اس طرح

    لگنے لگا ہے اپنے ہی سائے سے ڈر مجھے

    سائے کی تھی تلاش کہاں آ گیا ہوں میں

    ملتے ہیں آج راہ میں سوکھے شجر مجھے

    شاید کہ میرے شعروں میں کچھ بات ہے کششؔ

    پہچاننے لگے ہیں اب اہل نظر مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے