جب سے صورت وہ خواب میں آئی
جب سے صورت وہ خواب میں آئی
زندگی اضطراب میں آئی
چھپ گیا ماہتاب شرما کر
شوخی جب اس شباب میں آئی
ابر کیا چیز ہے سمجھ آیا
مہ جبیں جب حجاب میں آئی
ایک دعا عمر بھر کری ہم نے
سن کے قدرت بھی تاب میں آئی
عمر بھر کی عبادتیں دے دیں
تب وہ میرے حساب میں آئی
اس کے آغوش میں پناہ ملی
زندگی جب عذاب میں آئی
ہے چراغاں دل و رگ جاں میں
تو جو خانہ خراب میں آئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.