جب سے تو بد گمان ہے پیارے
جب سے تو بد گمان ہے پیارے
اک مصیبت میں جان ہے پیارے
دل لگانا مذاق سمجھے ہو
سخت یہ امتحان ہے پیارے
دل کی روداد کیا کہوں تم سے
خونچکاں داستان ہے پیارے
بات کرتے ہی پھول جھڑتے ہیں
واہ وا کیا زبان ہے پیارے
نہیں رہتی کسی کی شان مدام
یہ خدا ہی کی شان ہے پیارے
تم بھلا کیوں کسی پہ ظلم کرو
فتنہ گر آسمان ہے پیارے
سر محفل وہ مجھ سے بولے قدیرؔ
خوب طرز بیان ہے پیارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.